en

Meezan Al Hikmah میزان الحکمہ
Install Now
Meezan Al Hikmah میزان الحکمہ
Meezan Al Hikmah میزان الحکمہ

Meezan Al Hikmah میزان الحکمہ

احادیث اہل بیتؑ کا عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا اور دائرۃ المعارف،ہر موضوع پر حدیث

Developer: Tasneem ul Quran
App Size: Varies With Device
Release Date: Jun 29, 2023
Price: Free
1
6 Ratings
Size:
Varies With Device
Download APK
Google Play

Screenshots for App

Mobile
ایپ کے بارے میں
بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
الحمد للہ ادارہ تسنیم القرآن کی جانب سے مکتب و ملت کی خدمت کے لیے ایک اور اہم کاوش
اس بار ہم میں احادیث کے عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا اور دائرۃ المعارف ’’میزان الحکمت‘‘ آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس عظیم مجموعہ کی تالیف آیت اللہ محمدی ری شہری کے دست توانا سے ہوئی جبکہ اردو ترجمہ کا کام مولانا محمد علی فاضل مرحوم نے انجام دیا۔ اگرچہ پرانے نسخے کے مطابق اس کتاب کی دس ضخیم جلدیں تھیں، جن میں سے آٹھ کا ترجمہ منظر عام پر آچکا ہے۔ یہ مجلدات پانچ سو اصلی موضوعات کے چھتیس سو ابواب کی بیس ہزار سے زائد آیات و روایات پر مشتمل ہیں۔
ادارہ تسنیم القرآن نے دینی تعلیمات کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا عزم راسخ کر رکھا ہے، یہ کاوش بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یقینا ایسے عظیم ذخیرہ کی یونیکوڈ اور فل ٹیکس، سرچ ایبل یعنی تلاش کی صلاحیت کی حامل اینڈروئیڈ ایپ بڑا طاقت فرسا اور نہایت حوصلے کا کام تھا۔ جس میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ ہماری کوشش تھی کہ ہم آیات و روایات اعراب کے ساتھ لائیں جو کہ بہت صبر آزما اور تھکا دینے والا کام تھا کیونکہ کتاب کے قدیم نسخے (دس جلدی) کی عربی کہیں بھی دستیاب نہ تھی۔ آیت اللہ رے شہری کے موسسہ دار الحدیث کی ویب سائیٹ (حدیث ڈاٹ نیٹ) پر بھی نیا تیرہ جلدی نسخہ تھا جو کہ قدیم نسخہ سے کافی مختلف تھا۔ بہت ساری روایات حذف کی گئیں، کچھ نئی احادیث کا اضافہ کیا گیا۔ بہرحال سعی پیہم اور مسلسل جدوجہد سے ہم نے قدیم نسخہ کی احادیث جمع کیں اور ایپ میں لے آئے البتہ محققین کے استفادہ کیلئے ہم نے ان کا نمبر نہیں بدلا۔ لہذا ہو سکتا ہے کہ عربی نمبر، اردو نمبر سے مختلف ہو؛ کیونکہ عربی جدید نسخہ کے مطابق ہے جبکہ اردو قدیم نسخے کے مطابق۔ پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قدیم اور جدید نسخہ میں شامل روایت مختلف معصومین علیہم السلام سے ہوں، جیسا کہ بعض روایات میں آپ ملاحظہ کریں گے کہ قدیم نسخہ میں ایک روایت کسی امام معصوم ؑ سے جبکہ جدید نسخہ کے مطابق ایک اور امام معصوم سے منقول ہے۔ ہم نے عربی جدید نسخے کے مطابق نقل کی ہے۔
ہمیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار احادیث کا ایسا مستند مواد مومنین کے لئے اردو زبان میں پیش کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں کسی بھی باب کی کسی بھی حدیث کا بلکل آسانی سے مطالعہ کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی تلاش کے ذریعہ اپنی مطلوبہ حدیث کو ایک کلک پر حاصل کر سکتے ہیں۔ حدیث کو عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ادارہ کی یہ پیشکش علماء، طلباء اور مبلغین کے ساتھ عام مومنین کے لئے انتہائی مفید ہوگی۔ادارہ کی ترقی کے ساتھ مولف و مترجم؛ ادارہ کے اراکین کے مرحومین مخصوصا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
ساتھ ہی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے علمی مواد، مشورہ اور مالی تعاون کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔
منجانب :مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
بانی ادارہ تسنیم القرآن
موبائل نمبر :03043721705
ایمیل:[email protected]
PK 09 MEZN 0099 7401 0737 0677
ACCOUNT NO 9974 0107370677
TASNEEM UL QURAN
Show More
More Information about: Meezan Al Hikmah میزان الحکمہ
Price: Free
Version: 2.0
Size: Varies With Device
Release Date: Jun 29, 2023
Content Rating: Everyone
Developer: Tasneem ul Quran
Developer Apps:
Recent Releases

Whatsapp
Vkontakte
Telegram
Reddit
Pinterest
Linkedin
Hide